ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : بجلی کے نرخ میں اضافہ - کسانوں کی تنظیم نے کی مذمت

انکولہ : بجلی کے نرخ میں اضافہ - کسانوں کی تنظیم نے کی مذمت

Sat, 02 Jul 2022 21:31:36    S.O. News Service

انکولہ 2 / جولائی (ایس او نیوز) بجلی کمپنیوں کو نرخ بڑھانے کی اجازت دینے پر رعیت سنگھا کی ضلع کمیٹی نے ریاستی کی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجلی کے نرخ میں یہ اضافہ ایک غیر انسانی حرکت اور مشکل وقت میں عام آدمی کے لئے ایک بڑا بوجھ ہے ۔

رعیت سنگھا کا کہنا ہے کہ تمام اشیائے ضروری کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے اور اس دوران بجلی کمپنیوں کو تین مہینے کے اندر دوسری مرتبہ نرخ میں اضافہ کی اجازت دی گئی ہے ۔ بی جے پی کی مرکزی اورریاستی حکومتیں ، وزراء اور اراکین پارلیمان و اراکین اسمبلی عوام کےمسائل سے انجان بیٹھ کر اقتدار کے نشے میں مست بیٹھ گئی ہیں ۔  

رعیت سنگھا ضلع کمیٹی کے صدر شانتا رام نائیک نے مانگ کی ہے کہ ریاستی حکومت بجلی کے نرخ میں اضافہ پر فوراً روک لگائے ۔ بصورت دیگر احتجاجی مظاہرا شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔


Share: